عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت، ابوظہبی سے دو افراد گرفتار، جلد پاکستان کے حوالے کر دیا جائیگا

عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت، ابوظہبی سے دو افراد گرفتار، جلد پاکستان کے حوالے کر دیا جائیگا

 ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔کیس میں گرفتار معظم علی خان کی نشاندہی پر ابوظہبی میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عمران فارق کے قتل میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش کے بعد پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دبئی پولیس سے رابطہ کیاجس نے دونوں ملزمان سعد صدیقی اور عمر کو گرفتار کیالیکن تاحال گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔ ملزم سعدصدیقی کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر اور ملزم عمر کا نارتھ کراچی سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد صدیقی اسی کیس میں ملوث واٹر بورڈ کے ایک افسر کا قریبی ساتھی ہے۔ پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں جلد دیا جائیگا۔