یوم تکبیر کے سلسلے میں تقریب آج شیر شاہ میں ہوگی

 یوم تکبیر کے سلسلے میں تقریب آج شیر شاہ میں ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 28 مئی نہ صرف پاکستان مسلم لیگ ( ن) بلکہ پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے لئے بڑی اہمیت کا حامل دن ہے ۔ اس روز 1998ء میںپاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم ہر دلعزیز قائد محمود نوازشریف نے پوری دنیا کی مخالفت کی پروا کئے بغیر عالمی استعماری قوت کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف اور صرف مملکت خداداد پاکستان کے مفاد میںبھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو اسلامی دنیا کے پہلے ایٹمی ملک ہونے کا اعزاز بخشا تھا ۔ اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور مسلم لیگ (ن) کی حالیہ قومی انتخابات میں شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کے لئے شیر شاہ کے سینئر مسلم لیگی کارکنان کی جانب سے یوم تکبیر و اظہار تشکر کی تقریب 28 مئی بعد نماز مغرب گلی نمبر 4 نزد ضلعی مسلم لیگ آفس ڈی بلاک شیر شاہ منعقد کی جا رہی ہے۔ اس تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر مسلم لیگ ( ن) نہال ہاشمی کریںگے۔ مہمنان خصوصی بلال اعجاز شفیع ‘ ضلعی صدر امان آفریدی ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع غربی ہوںگے۔ دین محمد لغاری‘ خالد ممتاز ایڈووکیٹ‘ محمد نواز نیازی ‘ نجیب اللہ نیازی‘ عبدالنبی بروہی‘ یوسف الرحمن آفریدی‘ میاں خالد اور رانا اشفاق رسول خاں خطاب کریںگے۔ تقریب کی استقبالیہ کمیٹی میں محمد مظہر‘ عبدالوحید رزاق‘ رانا محمد صادق ‘ رانا محمد اصغر‘ خالد بٹ و دیگر شامل ہیں۔