ہمارے کارکنوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ غنویٰ بھٹو

 ہمارے کارکنوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ غنویٰ بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو ) کی چیئرمین محترمہ غنویٰ بھٹو نے میر پورخاص کے ڈویژنل صدر ایڈووکیٹ شیام سندر پر قاتلانہ حملے اور حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے افسر شاہی کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہمارے امیدواروں‘ حامیوں اور پارٹی رہنماﺅں کے خلاف کی جانے والی انتقامی کارروائیوں میں آلہ کار بننے سے گریز کریں ورنہ عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہوجائیں۔ غنویٰ بھٹو نے پارٹی کے صوبائی عہدے داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کارکنان اور رہنماﺅں کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور کارروائیوں میں ملوث نوکر شاہی کے خلاف سیاسی و قانونی جدوجہد تیز کریں اور عوام دشمن افسران کی تفصیلات سے مرکزی سیکرٹریٹ کو آگاہ کریں۔