پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں تنظیم سازی، رابطہ عوام مہم کا فیصلہ کر لیا

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی نے حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد ملک بھر میں پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کا آغاز یکم جولائی سے باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔ جس کی براہ راست نگرانی پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تنظیم سازی کا عمل چار مراحل میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں مرکزی، دوسرے مرحلے میں صوبائی ،تیسرے مرحلے میں ضلعی اور چوتھے مرحلے میں وارڈز کی سطح پر عہدیداروں میں تبدیلی کی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی یکم جولائی سے ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع کرے گی اور موجودہ سیٹ اپ کو تحلیل کرکے مرحلہ وار پارٹی کارکنان اور رہنماو¿ں کو مختلف عہدے دیئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس مہم کے تحت وارڈز اور ضلعی سطح پر شیڈول کے مطابق کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔ 6ماہ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
تنظیم سازی