توانائی کے بحران نے ملک کی معیشت کو دیوار سے لگادیا :محمد ثروت قادری

 توانائی کے بحران نے ملک کی معیشت کو دیوار سے لگادیا :محمد ثروت قادری

کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ توانائی کے بحران نے ملک کی معیشت کو دیوار سے لگادیا ہے ،سابقہ حکمرانوں کی منفی پالیسیوں کے باعث پوراملک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں ہے،ملک کی نومنتخب حکومت عوام کے مسائل کو حل اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے انقلابی طورپراقداما ت کرے،عوام شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان حال ہیں،اورملک کی نئی قیادت سے امید قائم کئے ہوئے ہیں کہ نو منتخب حکومت بجلی کے بحران کو ختم کرکے معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کرداراداکریگی،عوام نے ووٹ کی طاقت سے نمائندوں کو ایوانوں میں بھیجا ہے اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے ووٹ کی پاسداری کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کو یقینی بنائیں۔