بھارت سے دوستی کر کے بجلی لینے کی بجائے اس سے اپنے دریا چھڑائے جائیں: حافظ سعید

بھارت سے دوستی کر کے بجلی لینے کی بجائے اس سے اپنے دریا چھڑائے جائیں: حافظ سعید

کراچی (ثناءنیوز) جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ڈالروں کی خاطر ملکی و قومی مفادات کو قربان کرنا درست نہیں۔ پاکستانی دریا¶ں پر سے قبضہ چھڑانے کے لئے حکمرانوں کو سنجیدگی سے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ گلشن اقبال میں دفاع امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دہائی قبل پاکستان کو مشکل میں ڈالنے والی بیرونی قوتیں آج خود مشکلات سے دوچار ہیں۔ پوری قوم لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہے، توانائی کے بحران کی وجہ سے معیشت دا¶ پر لگ چکی، بھارت سے دوستی کر کے بجلی لینے کے بجائے اپنے دریا¶ں پر سے بھارتی قبضہ چھڑایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ گوادر کی بندرگاہ پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا تھا تاکہ شمالی علاقہ جات کو کنٹرول کر کے وسط ایشیا تک اپنی رسائی مستحکم کر سکے۔ گوادر بندرگاہ نہ ملنے اور افغانستان میں شکست پر امریکہ کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کے لئے بیرونی قوتیں انہیں آپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ اب وقت ہے کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے، باہمی اختلافات کو حل کر کے اتحاد امت کی فضا قائم کی جائے۔
حافظ سعید