کراچی: بلاول کی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے پاسپورٹ آفس آمد‘ سخت حفاظتی انتظامات
کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پاسپورٹ کی تجدیدکیلئے پیر کی صبح پاسپورٹ آفس آئے۔ اس موقع پر پاسپورٹ آفس میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ پاسپورٹ آفس کے غیر ضروری عملے کو بھی آفس سے نکال دیا گیا تھا۔ عام افراد کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں پاسپورٹ آفس سے 500 میٹر دور کھڑے رہنے کی ہدایت کی گئی۔