کراچی میں ٹارگٹڈ کلرز کی گرفتاری کے بجائے ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے: الطاف حسین
قائد ایم کیو ایم الطاف حسن نے ایک بیان میں کہا کہ سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے ، جبکہ درجنوں کارکنان گرفتاریوں کے بعد سے لاپتہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے بجائے ملی بھگت سے ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے- الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان سہیل احمد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ چونسٹھ کے یونٹ انچارج سہیل احمد کے سرکاری حراست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیں اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے