کریمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسروں کو ایس ایچ او نہ لگایا جائے: سپریم کورٹ

کراچی (نوائے وقت نیوز) انیس الرحمان قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران سے متعلق عدالت کو مطمئن کر سکے۔ عدالت نے حکم دیا کہ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے تینوں افسران کو ایس ایچ او تعینات نہ کیا جائے۔ خراب ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ پیش کریں۔ آئی جی سندھ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران کی تفصیلات 3 ماہ میں پیش کریں۔ انیس الرحمان قتل کیس کی تحقیقات ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ سے کرائی جائیں۔عدالت میں آئی جی سندھ نے بیان دیا کہ سندھ پولیس میں ایک لاکھ 14 ہزار پولیس افسران ہیں۔ کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ایسٹ شامل ہیں۔ ایس ایچ اوز کی تعیناتی سے متعلق کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔