نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج

 نجی بینک  میں  ڈکیتی کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج

کراچی کے علاقے سخی حسن میں نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ بینک ملازم دانش کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7-ATA کے تحت درج کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اور اس حوالے سے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں لیکن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیگزشتہ روز کراچی کے علاقے سخی حسن میں اناڑی ڈاکو نے بینک میں داخل ہوکر جعلی پستول اور بم کی مدد سے  ڈکیتی کی اورملزم بینک سے 10لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگیا