عزیر بلوچ کی پاکستان منتقلی میں دو روز تاخیر کا امکان دبئی جیل سے پولیس ہیڈکوارٹرز میں منتقل

عزیر بلوچ کی پاکستان منتقلی میں دو روز تاخیر کا امکان دبئی جیل سے پولیس ہیڈکوارٹرز میں منتقل

کراچی(این این آئی) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور اسے ابوظہبی کی سنٹرل جیل سے دبئی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو دبئی میں چھٹی ہونے کی وجہ سے عزیر بلوچ کی پاکستانی حکام کو حوالگی میں ایک 2 روز کی مزید تاخیر ہوسکتی ہے ۔کیونکہ عزیر بلوچ کے پاسپورٹ کی معیاد 2014ءختم ہوگئی تھی، پاکستان منتقل کرنے کیلئے عزیر کے عارضی پاسپورٹ بنوانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔ یہ بات بھی زیر غور ہے کہ عزیر بلوچ کو پہلے اسلام آباد منتقل کیا جائے اور پھر خفیہ طریقے سے اسے کراچی منتقل کردیا جائے۔
عزیر بلوچ