بین الاقوامی پانیوں میں کئی قسم کے خطرات کا سامنا ہے: کموڈور آصف حمید

بین الاقوامی پانیوں میں کئی قسم کے خطرات کا سامنا ہے: کموڈور آصف حمید

کراچی + دوحہ (سٹاف رپورٹر + اے پی پی) کمانڈر ٹاسک فورس 151- پاک بحریہ کے کموڈور آصف حمید صدیقی نے کہا کہ ہم غیر یقینی اور غیر متوقع صورتحال سے گزر رہے ہیں اور بین الاقوامی پانیوں میں سفر کرنے والوں کو مختلف نوعیت کے خطرات کا سامنا ہے‘ بحری قزاقی کا خطرہ اگرچہ پہلے سے کم ہوا ہے لیکن یہ اب بھی بہت سے خطرات کو جنم دیتی ہے جو توانائی، سکیورٹی، آمدورفت کی آزادی اور بین الاقوامی اِستحکام پر اثر انداز ہوتے ہیں‘ کوئی قوم تنہا اِس لعنت سے چھٹکارا نہیں پا سکتی‘ بحری قزاقی مشترکہ مسئلہ ہے‘ نمٹنے کیلئے مربوط اور جامع بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے‘ اپنی کمان کے دوران کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تعاون سے بحری قزاقی کے مقابلے اور روک تھام کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ وہ پاک بحریہ کے چھٹی بار کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 151- کی کمان سنبھالنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ٹاسک فورس کی کمان پاک بحریہ کے حوالے کی گئی۔ تقریب میں تھائی لینڈ بحریہ کے ایڈمرل پیکورن وانچ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151- کی کمان کموڈور آصف حمید صدیقی کے سپرد کی۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی زیر نگرانی صومالیہ کے ساحل اور قرنِ افریقہ میں اِنسدادِ بحری قزاقی آپریشنز کی ذِمہ دار ہے۔
کموڈور آصف