الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانوں کی جماعت ہے

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم  پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانوں کی جماعت ہے

 کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ کنونشن کے اجتماع سے  ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے  بیرسٹر سیف اور نگہت مرزا کو بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعلیٰ نے آپ پر بھاری ذمہ دای عائد کی ہے ،،حق پرستی کا پیغام کونے کونے تک پہنچائیں ،الطاف حسین  کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پٹھانوں سندھیوں اور بلوچوں کا دشمن کہا گیا ،آج ایک پختون ایم کیو ایم کا بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوا ہے ،امید ہے بیرسٹر سیف  ایوان میں  ایک موثر آواز ثابت ہونگے ،قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ  ہمارے کارکنوں پر جھوٹے الزامات لگا کر جیل بھیجا گیا ،ایم کیو ایم ہی واحد جماعت ہے جو سٹیٹس کو کی مخالف ہے ، حقیقی انقلاب ایم کیو ایم کے سائے تلے سے ہی آئے گا-