پرویز مشرف کی غلام مصطفے جتوئی اور ممتاز بھٹو سے کراچی میں ملاقاتیں‘ کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی: سابق نگران وزیراعظم

کراچی (ریڈیو مانیٹرنگ) سابق صدر پرویز مشرف جو گزشتہ چند روز سے کراچی میں ہیں نے این پی پی کے سربراہ سابق نگران وزیراعظم غلام مصطفے جتوئی اور سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز علی بھٹو سے ملاقاتیں کیں۔ اس حوالے سے غلام مصطفیٰ جتوئی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ان کی ملاقات ہوئی ہے تاہم کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی ایک نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف جام کرم علی کے گھر گئے تھے۔