یوم تحفظ ناموس رسا لت ﷺ آج منایا جائے گا‘امیر عبداللہ فاروقی
کراچی(نیوز رپورٹر)اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین و مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان سندھ اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے رہنما امیر عبداللہ فاروقی نے علامہ ابوا لکلا م شیخ، علامہ عطا اللہ سلفی، میاں امجد محمود ، مولانا عبدا لرحمان، مولانا عرفان خان سلفی، مولانا مر تضیٰ خان رحمانی کے ہمراہ سلفی ہاؤس ناظم آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کل جمعہ کو یوم تحفظ ناموس رسا لت ﷺمنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحفظ ناموس رسالتﷺ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔امیر عبداللہ فا روقی نے کہا کہ ملک میں قرآن سنہ کے نفاذ کے ذریعے وطن عزیز کو مضبوط و مستحکم بنایا جاسکتا ہے لیکن حکمران بیرونی قوتوں کے دباؤ میں اس قدر آ چکے ہیں کہ ان کی اپنی سوچ جواب دے چکی ہے یہی وجہ ہے کہ حکمران بیرونی قوتوں پر انحصار کررہے ہیں اس موقع پر انہوں نے آئمہ مسا جد ، خطباء اور علماء کرام سے جمعہ کے خطبہ کو ناموس رسالتﷺ کا موضوع بنانے کی بھی اپیل کی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے بہت جلد تحریک شروع کی جائے گی۔