اقوام متحدہ فلسطین کی طرح مسئلہ کشمیرکوبھی اجاگرکرے ،بابوسرفرازجتوئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو بھی اسی طرح اجاگر کرے جس طرح اس نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا۔ فلسطینی کاز کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی ادارے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مسلم لیگ ن سندھ کے صدربابوسرفرازجتوئی اورسیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کہا کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایسے ہی اقدامات کشمیری عوام کے لئے بھی کئے جائیں جو اپنی سرزمین پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے باعث طویل عرصے سے مصائب و آلام کا شکار ہیں۔اسلم ابڑو نے کہا کہ عشروں سے بے گھر لاکھوں مہاجرین اور ان کی صورتحال کو فراموش نہ کیا جائے۔پارٹی رہنماوں نے کہاکہ پاکستان نے گذشتہ چار عشروں سے لاکھوں مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دے رکھی ہے اور وہ عالمی برادری کی توجہ دنیا بھر میں موجود مہاجرین کی حالت زار بارے مبذول کراناچاہتاہوں۔