یوم عاشور پر پولیس، رینجرز کی کارکردگی مثبت رہی: وزیراعلیٰ سندھ

یوم عاشور پر پولیس، رینجرز کی کارکردگی مثبت رہی: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے م¶ثر اور ٹھوس اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے، کراچی میں بڑے مرکزی جلوس سمیت صوبہ بھر میں تمام جلوس پرامن طریقے اور خیرو خوبی سے اپنی منزلوں پر پہنچ گئے، پولیس اور رینجرز کی اچھی کارکردگی کے سبب دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام ہوئی، موبائل اور موٹرسائیکل پر پابندی کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولٹن مارکیٹ کے قریب یوم عاشور کے بڑے جلوس کے سکےورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ کراچی شہر سمیت صوبے بھر میں تمام ماتمی جلوس اور مجالس پرامن طریقے اور خیریت سے اپنی منزلوں پر پہنچ گئے ہیں۔