کراچی کے امن کیلئے اے این پی کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں‘ شاہی سید

کراچی کے امن کیلئے اے این پی کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں‘ شاہی سید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ صوبے اور خاص طور پر شہر کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھیں سازشوں سے کسی طور ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ظلم و دہشت سے ہمارا راستہ روکنے وال احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہمارا عزم و حوصلہ ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے رہنماﺅں و کارکان کو درپیش خطرات کا بخوبی احساس ہے۔ شہر کے امن کے لئے ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم عدم تشدد کے علمبردار ہیں اور سینیٹ میں شہر کو اسلحے سے پاک کرنے کی قرارداد ہماری جدوجہد کا ہم موڑ ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی سید نے ملیر15 کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے بے گناہ اور افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔