کراچی: سی این جی سٹیشنز کی بندش کے خلاف صارفین ایم اے جناح روڈ پر سراپا احتجاج۔ مظاہرین نے گاڑیاں کھڑی کرکے سڑک بلاک کر ردی, ٹریفک بری طرح جام۔

کراچی: سی این جی سٹیشنز کی بندش کے خلاف صارفین ایم اے جناح روڈ پر سراپا احتجاج۔ مظاہرین نے گاڑیاں کھڑی کرکے سڑک بلاک کر ردی, ٹریفک بری طرح جام۔

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر سی این جی نہ ملنے کے خلاف صارفین نے دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی ہے جس سے نمائش چورنگی سے گرومندر، لسبیلہ ، تین ہٹی اور ملحقہ علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے، مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو صورتحال پر قابو پانے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہےکہ ہمارا روز گار اسی سے چلتا ہے، ہمارے چولہے ٹھنڈے اور بچے بھوکے سو رہے ہیں جبکہ سی این جی مالکان کو اپنی عیاشی کی پڑی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو دن حکومت کی جانب سے سی این جی بند ہوتی ہے اور باقی دن سی این جی مالکان بند کردیتے ہیں جوکہ ظلم کی انتہا ہے، ہمیں جب تک سی این جی نہیں ملے گی ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔ واضع رہے کہ گزشتہ اتوار کی رات سے شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشن بند ہیں اور جو سی این جی اسٹیشن کھلے ہیں وہاں تا حد نظر گاڑیوں کی قطاریں نظر آ رہی ہیں جس کےباعث کراچی کی مصروف شاہراہیں ایم اے جناح روڈ، شاہراہ فیصل ، شاہراہ پاکستان، نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔