وفود کے تبادلوں سے پاکستانی، فلپائن تجارتی تعلقات بڑھیں گے: جاوید غوری

وفود کے تبادلوں سے پاکستانی، فلپائن تجارتی تعلقات بڑھیں گے: جاوید غوری

کراچی(این این آئی) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین جاوید علی غوری نے کہا ہے کہ فلپائن کے تجارتی وفد کے دورہ پاکستان سے پاکستان اورفلپائن کے مابین تجارت کی راہ ہموارہوگی جبکہ پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ،جنیو ا میں پاکستان اور فلپائن کے مابین دستخط کیے گئے پروٹوکول کے تحت فلپائن پاکستان سے ڈھائی لاکھ ٹن چاول درآمد کریگا یہ بات انہوںنے وزارت تجارت اور ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی کاوشوں کے باعث فلپائن کے وفد کی دسمبر 2012 میں دورہ پاکستان سے فلپائن کے مابین نئی پیش رفت پرکہی۔جاوید علی غوری نے کہا کہ ملک میں چاول کی بمپر فصل کے باعث رواں سال چاول کی پیداوار میں 20فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے جسکے تحت 6.5 ملین ٹن چاول کی پیداوارمتوقع ہے جس میں سے چارملین ٹن چاول برآمدکیا جائیگا ۔