کراچی : وزیراعظم نے سی پی این ای کی طرف سے عشائیے کی دعوت قبول کر لی

کراچی (پ ر) وزیراعظم یوسف گیلانی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے عشائیہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں سی پی این ای کے کردار کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات سی پی این ای کے نومنتخب صدر خوشنود علی خان سے ملاقات میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت صدر سی پی این ای آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہیں یقین ہے کہ سی پی این ای کی قیادت میں صحافتی اقدار اور روایات کی پاسداری ہو گی اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے سی پی این ای اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔