کراچی سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، لاہور میں مندا

کراچی (کامرس رپورٹر/ مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز شدید اتار چڑھائو پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1.64 پوائنٹس کے معمولی اضافے پر 9206.21 پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 19 لاکھ 91 ہزار روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں معمولی تیزی غالب رہی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 13.47 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے احتشام پر 2827.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 92 کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔