کراچی: لیاری ندی سے ڈوبنے والے بچوں کی نعشیں نکال لی گئیں

کراچی (این این آئی) لیاری کی ندی میں ڈوبنے والے بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ بچوں کی شناخت 12 سالہ علی اور 14 سالہ کامران کے ناموں سے ہوئی ہے جو مقامی رہائشی تھے اور کھیلتے ہوئے ندی میں جا گرے۔ مقامی افراد نے الزام عائد کیا کہ ریسکیو حکام کو فوراً اطلاع دی گئی مگر وہ بروقت نہیں پہنچے جس کی وجہ سے بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔