کراچی سے مظفر گڑھ جانے والی مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق‘ 30 زخمی

سکرنڈ (آن لائن) کراچی سے مظفر گڑھ جانے والی مسافر بس قاضی احمد آمری پل کے قریب الٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ شب انڈس ہائی وے پرمسافروں سے بھری بس کراچی سے مظفر گڑھ جا رہی تھی‘ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔