غیر ملکی بنک سے دس کروڑ ڈالر قرضہ لینے کے بعد پاکستان کی بیرونی امداد ساڑھے پچیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

غیر ملکی بنک سے دس کروڑ ڈالر قرضہ لینے کے بعد پاکستان کی بیرونی امداد ساڑھے پچیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

کراچی (این این آئی) غیر ملکی بینک سے 10کروڑ ڈالر قرضے کے بعد رواں ماہ پاکستان کے لئے غیر ملکی امداد کی مالیت 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام کے لئے نومبر کے دوران غیرملکی بینک سے 10کروڑ ڈالر قرضہ لیا جس کے باعث مجموعی امداد کا حجم 25کروڑ ڈالر تک بڑھ گیا۔ گذشتہ سال نومبر میں صرف 17 کروڑ 40لاکھ ڈالر ملے تھے، 25کروڑ 53لاکھ ڈالر میں سے پاکستان کو 15کروڑ57لاکھ ڈالر غیرملکی مالیاتی اداروں اور 9کروڑ 90 لاکھ ڈالر دوست ممالک سے موصول ہوئے۔