چائنا کٹنگ ،احتساب عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا
کراچی(نما ئندہ نوائے وقت)احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں 300 زائد رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ میں ملوث مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے
دیاہے۔پیرکوکراچی کی احتساب عدالت کے روبرو گلستان جوہر میں 300 سے زائد رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے بعد فرورخت سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا حکم دے دیا۔ مفرور ملزمان میں عارف خان، ڈاکٹر ادیب، فہیم الدین اور عبدالشکور سمیت دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے نیب حکام کو حکم دیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ 25 اکتوبر تک پیش کی جائے۔