پا کستان میں تحقیق کے فروغ کے لئے ایچ ای سی کا نمایاں کر دار رہا ہے‘ پرو فیسر رئیس علوی
کراچی (نیوز رپورٹر) ایچ ای سی کے پندرہ سال مکمل ہو نے کے مو قع پر خادم علی شاہ بخاری انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنا لو جی (کیسبٹ) میں تقر یری مقابلے کا انعقاد ہوا جس کا عنوان۔© ©"اعلٰی تعلیم کے شعبے میں تحقیقی معیار کی اہمیت اور ایچ ای سی کا کردارتھا"اس تقریری مقا بلے میں پند رہ طلبہ و طالبا ت نے شر کت کی اس تقریری مقابلے کا مقصد ایچ ای سی کی اعلٰی تعلیم کے معیار کو بہتر بنا نے کے لئے ان کی پندرہ سالہ کاوشوں کو سر اہنا تھا۔ اس مقابلے میں ڈبیٹر ز نے ایچ ای سی کو تحقیق کے فرو غ کے لئے سرا ہا ۔ اس مقابلے میں عدیل درویش اور عد نان کھو جیہ کو بطورِ منصفین دعوت دی گئی تھی اس مقابلے کے مہمان خصو صی ڈائریکٹر کیسبٹ پرو فیسر رئیس علوی تھے۔ڈا ئریکٹر کیسبٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی کے 2002سے لے کر اب تک کی کا وشوں کو سرا ہا۔