کراچی، رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک 2 اہلکار زخمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹائون میں رینجرز کے ساتھ مقابلہ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ سرچ آپریشن کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ دہشت گردوں کی نعش پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔