ڈاکٹر عافیہ بے گناہ اور شکیل آفریدی وطن کا غدار ہے‘ اویس نورانی

ڈاکٹر عافیہ بے گناہ اور شکیل آفریدی وطن کا غدار ہے‘ اویس نورانی

کراچی(نیوزرپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے سینئیر نائب صدر شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ نواز شریف امریکہ سے خالی ہاتھ لوٹے ہیں، سابق حکمرانوں کی طرح انہوں نے بھی ڈرون حملوں کو روکنے کاسرسری مطالبہ کر کے سومناتھ کا مندر فتح نہیں کیاہے، قوم عافیہ صدیقی کی رہائی کے مطالبات اور ڈرون حملوں رکوانے کے مطالبات سن سن کر ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہو چکی ہے، جبکہ عملی طور پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے، اوبامہ نے میاں صاحب سے جب ممبئی حملوں اور جماعت الدعواتہ کی شکایت کی تو میاں صاحب کو چپ کا روزہ نہیں رکھنا چاہیے تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف سے ملاقات کے دوران منموہن سنگھ کی ترجمانی کی، میاں صاحب نے لائن آف کنٹرول پر ہو نے والی بھارت جارحیت اور بلا اشتعال گولہ باری کی کوئی بات نہیں کی، غدار ِ وطن شکیل آفرید ی کو اگر رہا کیا گیا تو سخت احتجاج کرینگے، رانا ثناءاللہ امریکی ترجمانی نہ کریں ،عافیہ صدیقی بے گناہ اوراور شکیل آفریدی غدارِ وطن ہے۔