پاکستان نے 30 بھارتی ماہی گیر رہا کردئیے، 40 کا 14 روزہ عدالتی ریمانڈ

کراچی (ثناءنیوز) پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نے 30 بھارتی ماہی گیر رہا کردئیے ہیں۔ ایک ماہ قبل پاکستان نے 58 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا، اس سے بھی دو ماہ قبل پاکستان کی مختلف جیلوں سے 300 ہندوستان ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا تھا۔کمانڈر محمد فاروق نے کہا کہ وہ غیرقانونی طور پر پاکستانی حدود میں 30 سے 35 ناٹیکل میل تک گھس آئے تھے اور اسلئے ہم نے انہیں گرفتار کرلیا۔ انسانی حقوق کی بنیاد پر ہم نے 30 عمر رسیدہ مچھیروں کو رہا کیا ہے کیونکہ بچوں اور بوڑھے ماہی گیروں کو گرفتار کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ ادھر جمعرات کو گرفتار کئے گئے بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشنل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے فارن ایکٹ اور فشری ایکٹ کے مقدمات میں 14یوم کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کو ڈاکس پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات میں ہاتھوں میں رسی نما ہتھکڑی لگاکر عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔ ملزمان کو پولیس مزدا وین میں لیکر عدالت پہنچی تھی۔ ملزمان کو جمعرات کے روز میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گرفتار کرکے ڈاکس پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزمان سے دس کشتیاں اور مچھلی پکڑنے کا جال و دیگر سامان برآمد کیا گیا ۔
ماہی گیر رہا