ٹرانسپورٹ تنظیموں نے ملک گیر پہیہ جام کی دھمکی دیدی

ٹرانسپورٹ تنظیموں نے ملک گیر پہیہ جام کی دھمکی دیدی

کراچی (نیوز رپورٹر)ملک بھر کی مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کی واحد نمائندہ تنظیم سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹر کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے‘ شاہراہوں پر ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک بھر کی ہائی ویز اور موٹر ویز بلاک کرکے تاریخی پہیہ جام کرینگے۔ کیپٹن (ر) آصف محمود ‘ چیئرمین سپریم کونسل آف پاکستان ٹرانسپورٹرز‘ اسلم خان نیازی چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن ملک محمد ریاض چیف کوآرڈینیٹر سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز‘ حنیف خان مروت جنرل سیکریٹری پاکستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن‘ حاجی جمعہ خان بڑیچ چیئرمین بلوچستان ایئرکنڈیشن بس کوچز اونرز ایسوسی ایشن اسماعیل حسنی صدر بشیر احمد حلیمی‘ جنرل سیکریٹری سندھ بلوچستان‘ ایئر کنڈیشن نان ایئر کنڈیشن بس اونرز ایسوسی ایشن‘ میر افضل خان صد ر سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن حاجی عبدالرﺅف خان نیازی‘ اختر سعید خان‘ حضرت علی‘ حاجی محمود شنواری‘ حاجی انور حسین شنواری‘ حاجی نور عالم نیاز اور دیگر عہدیداران نے ٹرانسپورٹروں پر انکم ٹیکس کی مد میں 400 فیصد اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔