واٹر بورڈ کی بجلی بحال ‘ ادارہ 5 کروڑ ماہانہ ادائیگی میں ناکام

واٹر بورڈ کی بجلی بحال ‘ ادارہ 5 کروڑ ماہانہ ادائیگی میں ناکام

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس اور کارساز کالونی کی بجلی بحال کرادی لیکن کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مالی بحران میں شدت پیدا ہوگئی کے ای ایس سی نے 22 ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی تھی جس کی وجہ یہ ہے کہ واٹر بورڈ کے ای ایس سی کومعاہدے کے تحت 5 کروڑ روپے ماہانہ کی ادائیگی میں ناکام ہوگیا ہے۔ واٹر بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث ٹھیکے داروں کو ادائیگی اور تنخواہوں کی ادائیگی خطرے میں پڑ گئی ہے مالی بحران کے باعث واٹر بورڈ میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے لئے واٹربورڈ میں اب کوئی کشش نہیں ہے۔