مہاجر قومی موومنٹ آج نوگو ایریا خاتمے کیلئے عدالت سے رجوع کریگی

کراچی (سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے کارکنان اور ان کے اہل خانہ آج بروز ہفتہ، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نوگو ایریاز کے خاتمے اور اپنے گھروں و علاقوں میں پرامن واپسی کیلئے درخواست جمع کرائیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 20 ستمبر کو مہاجر قومی موومنٹ کے سینکڑوں مرد و خواتین کارکنان نے اپنے گھروں پر بحفاظت واپسی اور شہر میں موجود نوگو ایریاز کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آئینی درخواست جمع کروا کر سپریم کورٹ سے اس کا نوٹس لے۔
مہاجر قومی موومنٹ