معاشرے میں آباد تمام لوگوں سے روابط کی راہیں ہموار کی جائیں‘ رانا بھگوان داس

معاشرے میں آباد تمام لوگوں سے روابط کی راہیں ہموار کی جائیں‘ رانا بھگوان داس

کراچی( کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کی ہدایت پر محکمہ پولیس سندھ نے تفتیشی امور سے وابستہ پولیس افسران کی استعدادی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نمایاں فروغ کے حوالے سے سیر حاصل معلومات و تجربات پر مشتمل لیکچرز کی سیریز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں لیکچر کے دوران ریٹائرڈ چیف جسٹس آف پاکستان رانا بھگوان داس نے پولیس افسران پر زور دیا کہ معاشرے میں آباد تمام لوگوں سے روابط کی راہیں ہموار کی جائیں اور تفویض کردہ فرائض انتہائی ایمانداری ، فرض شناسی او ر غیر جانبداری سے انجام دیں۔ لیکچر میں ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز ، ڈی ایس پیز انسپکٹرز پرمشتمل پولیس افسران کے علاوہ اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔