فوجی حلقوں میں مشرف ڈرون حملوں کی بھرپور وکالت کرتے تھے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد عزیز

کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تجزیاتی ونگ اور سابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد عزیز نے کہا ہے فوجی حلقوں میں مشرف ڈرون حملوں کی بھرپور وکالت کرتے تھے۔ انکا کہنا تھا امریکی صرف دہشت گردوں کو مار رہے ہیں۔