عرب شکاریوں پر حملوں میں بلوچستان لبریشن فرنٹ ملوث ہے

کراچی (خصوصی رپورٹ) عرب شکاریوں پر حملوں میں بلوچستان لبریشن فرنٹ ملوث ہے۔ اُمت کے مطابق دہشت گرد تنظیم کی جانب سے عرب شیوخ کو انتباہی لیٹر بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ مقصد عرب ممالک اور پاکستان کے تعلقات کو متاثر کرنا ہے، پشت پناہی سے انکار پر قطر کی اعلیٰ شخصیات مرکزی ہدف ہیں۔ حکومت نے اس برس عرب شکاریوں کو 30 لائسنس جاری کئے ہیں۔