برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کا عرس شروع

کراچی(سٹاف رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ کا 1283 واں عرس مبارک شروع ہوگیا۔ محکمہ اوقاف سندھ نے عرس کے انتظامات کے سلسلے میں 20 لاکھ کے قریب فنڈ جاری کردئیے جبکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ثاقب سومرو نے عرس کے آخری روز(پیر 28 اکتوبر)کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔