اسرائیل نے صدیوں قدیم مسجد کو یہودی عبادتگاہ بنا دیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) اسرائیل نے صدیوں قدیم مسجد کو یہودی عبادت گاہ بنا دیا۔ اُمت کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قریب واقع مسجد مٹھوئی میں حضرت شموئیلؑ کی قبر موجود ہے۔ دیواروں سے قرآنی آیات مٹاکر عبرانی عبارات لکھ دی گئیں۔ علاقے میں مسلمانوں کا داخلہ بند کرکے چھت پر فوجی چوکی بنا دی گئی۔ عمارت سے نوادرات بھی چوری کرلئے گئے۔