ہم پر تنقید بلاجواز ہے: ارباب رحیم لیاقت جتوئی کے دور میں امن و امان کی صورتحال بھیانک تھی: وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزرا اعلیٰ کی جانب سے حکومتی کارکردگی پر بلاجواز تنقید کی گئی۔ اے این پی کے وفد سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا تینوں سابق وزراء اعلیٰ بھول گئے کہ انکے اپنے ادوار میں امن و امان کی کتنی بھیانک صورتحال تھی۔ لیاقت جتوئی کے دور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی بھیانک تھی۔