کراچی : ترقیوں کے نوٹیفکیشن کے اجرا کےلئے ڈجے سندھ کالج میں آیت کریمہ کے ورد کا اہتمام

کراچی (آن لائن) سندھ گورنمنٹ کالجز پرنسپلز ایسوسی ایشن کی اپیل پر گریڈ 20 میں ترقیوں کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے لئے گذشتہ روز ڈجے سندھ گورنمنٹ کالج میں آیت کریمہ کے ورد کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپلز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔ ورد مکمل ہونے پر پروفیسر مقصود الٰہی نے اجتماعی دعا کی کہ سندھ انتظامیہ ترقیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے اور کالج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔