مالی سال کے اختتام تک رواں کھاتوں کا خسارہ 2.5 فیصد تک آسکتا ہے: سٹیٹ بنک

کراچی (جی این آئی) سٹیٹ بنک کے ڈائریکٹر مانیٹری پالیسی حمزہ علی ملک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک رواں کھاتوں کا خسارہ 2.5 فیصد تک آسکتا ہے۔ حمزہ علی ملک نے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی وجہ رواں کھاتوں کے خسارے میں کمی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری توانائی بحران کے باعث معاشی ترقی متاثر ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر اجناس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ یعنی 13 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔