سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم

کراچی (ریڈیو نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ اندرون سندھ ماتحت عدلیہ کے معائنے پر جانے والے ججوں کیلئے لینڈ کروزر یا اس قسم کی کوئی اور آرام دہ گاڑی فراہم کی جائے۔