7 کروڑ کا غبن، سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کا ڈائریکٹر شکری رحمان معطل

کراچی (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈائریکٹر فنانس شکری رحمان کو معطل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر فنانس پر 7 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن میں خریداریوں میں بے قاعدگیوں اور گھپلوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن میں بند سکولوں کو فعال کرنے کے لئے کی گئی خریداریوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں‘ بے ضابطگوں اور مالی بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ایک باکس 50 ہزار سے زائد نرخ پر خریدا گیا جس میں چند چارٹ کتابیں دستیاب ہوتی ہیں اور کوئی ڈیجیٹل ڈیوائس بھی شامل نہیں۔