چینی ہتھیاروں کے 3 بڑے خریدار پاکستان بنگلہ دیش اور برما ہیں: برطانوی اخبار

کراچی (اے پی اے) چینی ہتھیاروں کے تین بڑے خریدار پاکستان، بنگلادیش اور برما ہیں، گزشتہ پانچ برسوں میں مجموعی چینی اسلحہ کی فروخت میں سے55فیصد پاکستان نے حاصل کیا۔ برطانوی اخبار ’’آئرش ٹائمز‘‘ لکھتا ہے کہ چین کے ہتھیاروں کی قیمت کم ہے لیکن ٹیکنالوجی میں وہ کم نہیں، اسی لئے فرانس کو اس میدان میں پیچھے کر دیا۔