پاکستان کیلئے فی الحال جی ایس پی پلس سٹیٹس ممکن نہیں: امریکی قونصل جنرل

پاکستان کیلئے فی الحال  جی ایس پی پلس  سٹیٹس  ممکن نہیں: امریکی قونصل جنرل

کراچی (اے پی اے) امریکی قو نصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکی مارکیٹ میں جی ایس پی پلس سٹیٹس فی الحال ممکن  نہیں ہے تاہم اس بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان(ایف پی سی سی آئی) میں تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے پر مرکوز ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان سے تجارتی وفود امریکہ آئیں تاکہ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی میں تبادلہ خیال ہو سکے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ ویزا معاملات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ امریکی ویزا آفیسر ہر درخواست کو انفرادی سطح پر دیکھتا ہے ا ور جہاں ضرورت ہو وہاں درخواست گزار کو انٹرویو کے لیے بلا لیتا ہے اور ویزا کے عمل میں کوئی بھی مداخلت نہیں کرسکتا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر زکریا عثمان نے کہا کہ پا کستان اور امریکہ کے مابین پارٹنرشپ  وسیع تر حکمت عملی اور طویل المدت بنیاد پر  ہے  اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار سفارتی، معاشی اور تجارتی تعلقات ہیں۔