نادرا کا کارنامہ، لڑکے کو لڑکی بنا دیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) نادرا حکام نے کارنامہ کر دکھایا، عیسٰی نگری کراچی کے رہائشی لڑکے کی جنس تبدیل کر کے لڑکی بنا دیا۔ ہنی ولسن کو نادرا نے جو شناختی کارڈ جاری کیا اس میں تصویر ہونے کے باوجود جنس میں مرد کی بجائے عورت لکھ دیا۔ اس غلطی کے باعث ہنی ولسن بیرون ملک سفر کرنے سے قاصر رہ گیا۔ نادرا آفس نے غلطی درست کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت مانگ لی۔