سندھ حکومت نے آئی جی کیلئے مشتاق سکھیرا، زبیر محمود اور لیاقت علی کے ناموں پر وفاق سے معذرت کرلی

سندھ حکومت نے آئی جی کیلئے مشتاق سکھیرا، زبیر محمود اور لیاقت علی کے  ناموں پر وفاق سے معذرت کرلی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاق کی جانب سے آئی جی سندھ کیلئے بھیجے گئے ناموں  مشتاق سکھیرا، زبیر محمود اور لیاقت علیپر سندھ حکومت نے معذرت کرلی۔ سندھ حکومت کی جانب سے تینوں افسروں پر اعتراضات کئے گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے وفاق سے کہا ہے کہ مشتاق سکھیرا سندھ میں کبھی تعینات نہیں رہے۔ میر زبیر محمود نے صرف کراچی میں ڈیوٹی کی، وہ سندھ کے اور کسی شہر میں کبھی متعین نہیں رہے۔ اسکے علاوہ لیاقت علی خیبر پی کے کے علاوہ کسی اور صوبے میں تعینات نہیں ہوئے۔