احتساب کے بغیرقیادت کا انتخاب بے سودہوگا۔محمدناصراقبال خان
کراچی ( نیوز رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،روحی بانوکوکھرایڈووکیٹ ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ممتاز حیدر اعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرشبیرحسین ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیرقیادت کا انتخاب بے سودہوگا۔ووٹ سے انتخاب کواحتساب قراردینا بھونڈا مذاق ہے۔سرمایہ دار ووٹ لے کرنہیں بلکہ نوٹ دے کراقتدارمیں آتے ہیں ۔موروثی سیاست نے ہرسطح پر بدعنوانی اوربدانتظامی کوفروغ دیا۔ قوم کے بچے بچانے کانعرہ لگاکراقتدارمیں آ نیوالے حکمران بعدمیں اپنے بچوں کو بچاتے بچاتے قوم کے بچوں کی زندگیاں داﺅپرلگادیتے ہیں ۔حکمران اشرافیہ کی باہمی رشتہ داریاں احتساب کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔