کراچی: جے یو پی رہنما کی کار پر فائرنگ، محفوظ رہے، پولیس مقابلہ، لیاری گینگ کا رکن ہلاک
کراچی (آئی این پی) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے نیوسبزی منڈی اور منگھوپیر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے نیوسبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا کارندہ شبیر بلوچ ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کے مطابق ملزم شبیر بلوچ ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے کورنگی میں گذشتہ روز سہ پہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جے یو پی نورانی کے رہنما مولانا عقیل انجم کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے، گولیاں لگنے سے گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
کراچی/ فائرنگ