کراچی، حیدر آباد، سکھر میں 3 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

کراچی، حیدر آباد، سکھر میں 3 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

کراچی (آن لائن) کراچی، حیدر آباد اور سکھرمیں ڈبل سواری پر 3روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ سندھ نے تین شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر3 روز کے لیے پابندی عائد کردی جس کا اطلاق گذشتہ رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ پابندی 28 جون تک رہے گی۔